نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ دیہی معیشت کو مستحکم کئے بغیر ملک اقتصادی معاملوں میں سپر پاور نہیں ہو سکتا۔مسٹر سنگھ نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمان حکم دیو نارائن یادو کی کتاب“گا¶ں غریب اور کسان” کا یہاں اجرا کرتے ہوئے کہا کہ جب تک گا¶ں کے لوگوں کی خریدنے کی قوت میں اضافہ نہیں ہوگا تب تک فیکٹریوں میں تیار ہونے والے سامان کا کوئی خریدار نہیں ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں 18 کروڑ خاندانوں میں سے 75 سے 80 فیصد خاندانوں کی ماہانہ آمدنی پانچ ہزار روپے ہے ۔ ایسے میں ان خاندانوں کو اپنی ضروریات کو پورا کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔