بیکانیر:راجستھان میں ہنومان گڑھ ضلع کے ٹاؤن تھانہ علاقے میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائکل پر سوار دو افراد کی موت ہوگئی۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ گزشتہ رات سمراج(28)اور راجو عرف گرپریت (15)موٹر سائکل سے اپنے گاؤں لوٹ رہے تھے کہ ارائی یانولی سڑک پر کسی نامعلوم گاڑی نے انہیں ٹکر ماردی جس سے دونوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔پولیس نے نامعلوم گاڑی کے ڈرائیور کے خلاف معاملہ درج کرلیا ہے ۔لاش پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال میں رکھوائی گئی ہے