فتح پور (نامہ نگار)گرمی آمد کے ساتھ بجلی تخفیف نے لوگوں کا جینا محال کردیاہے ۔سب سے خراب حال اسپتالوں میں داخل مریضوںکا ہے ۔ بجلی تخفیف سے مریض و تیماردار دونوں پریشان ہیں ۔ اور ہاتھ کے پنکھے کا سہارا لینے پر مجبور ہیں ۔اسکول کے بچے بھی تیز دھوپ سے جھلس رہے ہیں ۔بس اسٹاپ و ریلوے اسٹیشنوںپر مسافروںکا براحاسل ہے ۔ فتح پور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ۴۱ڈگری درج کیاگیاہے ۔ اپریل ماہ کے آغاز میںبے موسم کی بارش ،ژالہ باری میں کاشتکار وں کے مشکلات میں مزید اضافہ کردیاہے ۔لیکن شہر کے لوگوں کو گرمی سے راحت مل گئی ہے ۔