دہرہ دون: اتراکھنڈ میں بی جے پی اراکین کے اسمبلی جانے کے دوران زخمی ہوئے پولیس کے گھوڑے ‘شکتی مان’ کا مصنوعی پیر امریکہ میں بن کر تیار ہوگیا ہے ۔پولیس حکام کے مطابق شکتی مان کیلئے مصنوعی پیر تیار کیا جا چکا ہے ۔ شکتی مان کے اس پیر کا ڈیزائن امریکہ کی ڈاکٹر جینی میری وان نے تیار کیا ہے ۔ فی الحال شکتی مان عارضی مصنوعی پیر کے سہارے کھڑا ہو پا رہا ہے ۔ ڈاکٹروں کو اس کے پیر کا زخم کچھ دنوں میں بھرنے کی امید ہے ۔ واضح رہے کہ 14 مارچ کو بی جے پی کے مظاہرے کے دوران شکتی مان کا پیر ٹوٹ گیا تھا۔ الزام ہے کہ بی جے پی کے ممبر اسمبلی گنیش جوشی کی جانب سے ڈنڈا چلائے جانے سے شکتی مان پیچھے کی طرف گرا تھا۔ زخمی ہونے کے اگلے دن پنت نگر یونیورسٹی کے ڈاکٹروں نے اس کی ٹانگ کا آپریشن پر کرکے ہڈیوں کو جوڑنے کی کوشش کی تھی۔ ابھی شکتی مان کا زخم ٹھیک ہونے کا انتظار ہے ، اس کے بعد ہی مصنوعی پیر کو امریکہ سے منگوا کر لگوایا جائے گا۔