لکھنؤ۔(نامہ نگار)وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے جمو اور کشمیر میں دہشت گردوں کے ساتھ ہوئی مڈبھیڑمیںغازی پور کے شہید ہوئے کرنل منیندر رائے کی بہادری کی ستائش کرتے ہوئے منظوم خراج عقیدت پیش کیا ۔انہوںنے مسٹر رائے کے اہل خانہ کے لئے ۳۰لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے ۔ مسٹر یادو نے کہا کہ کرنل رائے کی ہمت اور قربانی کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ افسوس کی اس گھڑی میں ریاستی حکومت کرنل رائے
کے کنبہ کے ساتھ ہے ۔