امروہہ :اتر پردیش کے امروہہ کے منڈی دھنورا میں ایک طالب علم کی لاش کھیت میں پائے جانے سے سنسنی پھیل گئی۔ پولیس کے مطابق شیو پوری کا باشندہ سنجے سینی کا بیٹا راجا (12) گذشتہ رات میلہ دیکھنے گیا تھا۔ آج اس کی لاش ایک کھیت میں پڑی ملی۔ طالب علم کے ساتھ بدفعلی کے بعد قتل کا شبہ ہے ۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہے ۔ پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے .