علی گڑھ:اترپردیش میں علی گڑھ ضلع کے چھررا علاقے میں ایک شخص نے اپنی بیمار ماں کو گولی مار کر قتل کردیا۔
پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ چھررا علاقے کے رسئی گاؤں میں رہنے والے سنجے کی 70 سالہ ماں شیلا دیوی کافی عرصہ سے بیمار تھی۔ الزام ہے کہ سنجے نے ماں کی بیماری سے پریشان ہو کر کل رات تقریبا نو بجے اسے گولی مار دی جس سے اس کی موت ہو گئی۔ واقعہ کے بعد سے ملزم فرار ہے ۔
اس سلسلے میں معاملہ درج کرا دیا گیا ہے ۔ پولیس اسے سرگرمی سے تلاش کر رہی ہے ۔