لکھنؤ۔(نامہ نگار)ضلع مجسٹریٹ راج شیکھر کی صدارت میں تحصیل صدر کا یوم تحصیل وکاس بھون کے لوہیا جلسہ گاہ میں منعقعدکیا گیا ۔ بدھ کو منعقد یوم تحصیل میں غیر حاضر افسران نے جنرل مینیجر ضلع صنعتی مرکز ،اسسٹین لیبر کمشنر ،تھانہ انچارج پی جی آئی ،بنتھر،سروجنی نگر،کرشنانگر،ٹھاکر گنج ،چنہٹ ،گومتی نگر اورگوسائیں گنج یوم تحصیل سے نداردرہے ضلع مجسٹریٹ نے ان غیر
حاضر افسران کی ۸۱؍فروری کی تنخواہ روکنے کی ہدایت دی ہے ۔ ان غیرحاضر افسروں سے وضاحت طلب کی گئی ہے ۔وکاس بھون میںستیندر باشندہ کلی کھیڑایحیٰ مؤ نے فرضی داخل جارج کو منسوخ کروانے اور امرشہید پتھ گومتی نگر ت
وسیع باشندہ ونت پرکاش آتیہ پرکاش پر فرضی دستاویزوں کے سہارے رجسٹری کروانے کے لے مقدمہ درج کروانے کی مانگ کی ہے ۔سروجنی نگرکے بجنور اے بی بی پور باشندہ برجیش کمار سنگھ نے یوم تحصیل میں دی گئی عرضی کے سلسلے میںویب سائٹ پر عدالت کو رپورٹ نہ بھیجنے کا الزام لگایاہے ۔ بہسہ بجنور کے رہنے والے سنتوش کمار نے اوسر کی زمین پر ناجائز قبضہ کرنے کی شکایت کی ہے ۔ اسی طرح یہاں پر ۸۸مختلف شکایتیں موصول ہویںجن میں سے پانچ کا موقع پرتصفیہ کیاگیا ۔
یوم تحصیل افسران ندارد:
وکاس بھون میں یوم تحصیل منعقد کرنے کے سلسلے میں تمام محکموںکو اطلاعات جاری کی گئی تھیں ۔ اس سلسلے میں منگل کو ہی خصوصی ترقیاتی افسر کی جانب سے موبائل کے ذریعہ اس کی اطلاع نشر کرائی گئی تھی ۔ا س کے بعد ہی آٹھ تھانہ حلقوں کے ایس او ندارد رہے ۔اس کے ساتھ ضلع صنعتی مرکز جنرل مینیجر اور اسسٹینٹ لیبر کمشنر بھی صدر یوم تحصیل میں نہیںآئے اس کے لئے ان دس افسران کو نوٹس کے ساتھ ایک دن کی تنخواہ روکنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔
شکایت لکھوانے کے لئے خصوصی کیمپ:
وکاس بھون میں منعقد یوم تحصیل میں خصوصی ترقیاتی افسر کی جانب سے ایک نئی پہل کی گئی۔ یہاں پر اپنی شکایتوں کے سلسلے میں آنے والے کے لئے ایک ایسا کاؤنٹر بنایا گیا تھاجہاں فریادی اپنی شکایت مفت آکر کاغذپر لکھواسکے ۔اس کے بعد اس شکایت کنندہ کو متعلقہ افسر کے پاس بغیر کسی پریشانی کے بھیجاجارہاتھا۔
دوتحصیلوںمیں نہیںہوا کوئی تصفیہ :
ضلع کی چاروں تحصیلوںمیںبدھ کو منعقد یوم تحصیل ۶۹۱معاملے موصول ہوئے اس میں آٹھ کا موقع تصفیہ کیا گیا ۔ صدرمیں ۸۸میں سے ۵کاتصفیہ اور موہن لال گنج میں سے ۵۵معاملوں سے ۳کا موقع تصفیہ کیا گیا ۔ تحصیل ملیح آباد میں ۲۲اورتحصیل بخشی تالاب میں ۱۳میں سے کسی بھی معاملے کا تصفیہ نہیں ہو ا۔ ان یوم تحصیلوں میں ملازمین کے کام کے واک آؤٹ کا براہ راست اثر پڑا ۔