جھانسی: اترپردیش میں جھانسی کی ایک عدالت نے ساڑھے چار سال قبل ہونے والے قتل کے ایک معاملے کے ایک ملزم کو عمر قید کی سزا سنائے جانے کے ساتھ ساتھ اس پر 50 ہزار روپے کا جرمانہ بھی لگایا ہے ۔استغاثہ کے مطابق 17 فروری 2011 کو ایرچ کے باشندہ رام سنجیون کی لاش کنویں میں ملی تھی۔ چند روز قبل گاوں کا ہی چھترپال اسے گھر سے بلاکر اپنے ساتھ لے گیا تھا۔ لیکن اس کے بعد وہ واپس نہیں آیا۔ اس معاملے میں پولیس نے چھترپال اور ونود کے خلاف مقدمہ در ج کیا گیا تھا۔اس معاملے کی سماعت کے بعد ایڈیشنل سیشن جج پنجم مہندر سنگھ کی عدالت ملزم چھترپال کو قصوروار قرار دیتے ہوئے کل شام عمر قید کی سزا کے ساتھ ساتھ اس پر 50 ہزار روپے کا جرمانہ بھی لگایا۔ یہ رقم مقتول کی بیوی اور باپ کو برابر دی جائے گی۔عدالت نے شبہہ کی بنیاد پر ونودکو بے قصور قرار دیا۔