اسلام آباد:پنجاب پولیس نے مارچ میں لاہور کے دو چرچوں پر خود کش حملے کے سلسلے میں پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے ۔
یہ اطلاع کل لاہور میں پنجاب کے وزیر داخلہ شجاع خان زادہ نے دی۔واضح رہے کہ دونوں چرچوں پر حملے میں 17 افراد ہلاک اور 70 زخمی ہوئے تھے ۔ دونوں چرچوں میں صبح کی نماز کے وقت دھماکہ کیا گیا تھا۔ دونوں چرچوں کے ارد گرد عیسائی کمیونٹی کے ایک لاکھ لوگوں کی آبادی ہے ۔دھماکے کے بعد لوگوں نے دو مشتبہ دہشت گردوں کو مار ڈالا تھا۔
دونوں چرچوں پر حملہ دو خودکش طالبان حملہ آوروں نے کیا تھا۔ دھماکے کے واقعہ کے بعد دو دن تک فساد ات ہوتے رہے اور عیسائی برادری کے لوگوں کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہوئی تھیں۔ پولیس نے جن پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے ۔وہ حملے میں ملوث بتائے گئے ہیں۔