لکھنؤ:پریاگ سے بریلی جانے والی پسنجر اتوارکی صبح جب پرتاپ گڑ رائے بریلی ریلوے لائن سے گزررہی تھی تو اس کے انجن میں تکنیکی خرابی آگئی۔ ڈرائیور اورگاڈ کے ذریعہ کافی مشکلوں کے بعد بھی انجن ٹھیک نہیں ہوا تو ڈرائیور نے فوری طور پر واقعہ کی اطلاع اسٹیشن ماسٹر کودی۔ اسٹیشن ماسٹر نے موقع پر کوئی ایکسپریس اور میل کا انجن نہ ہونے کی وجہ سے مال گاڑی کا انجن جوڑ کر گاڑی کو روانہ کیا۔ مذکورہ واقعہ کے سبب یہ ٹرین ایک سے ڈیڑھ گھنٹہ تک تاخیر سے روانہ ہوئی۔