جبل پور۔ مدھیہ پردیش اسمبلی کے اسپیکر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر ایشور داس روہانی کا آج یہاں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ وہ ۷۶برس کے تھے۔پسماندگان میں دو بیٹے اور ۴بیٹیاں ہیں۔مسٹر روہانی کی پیدائش ۰۳جون ۶۴۹۱میں کراچی میں ہوئی تھی۔ انہوں نے ۵۶۹۱ء میں جن سنگھ میں شمولیت اختیار کی تھی۔ وہ جبل پور سے اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ وہ چار بار رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔ انہیں ۳۰۰۲ء میں اسپیکر منتخب کیا گیا۔ وہ ۳۹۹۱ء سے ۳۰۰۲ء تک ڈپٹی اسپیکر تھے۔ سینے میں درد کی شکایت کے بعد انہیں یہاں ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ڈاکٹروں کی کوششوں کے باوجود انہیں بچایا نہیں جاسکا۔