قاہرہ ۔ 25 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مصر کی ایک عدالت میں آج سابق صدر محمد مرسی اور اخوان المسلمین کے سربراہ محمد بدیع اور دیگر 15 ارکان ممنوعہ تنظیم کی عمرقید منسوخ کرتے ہوئے مقدمہ کی ازسرنو سماعت کا حکم دیا ہے۔ تمام ملزمین پر جاسوسی کرنے، دہشت گردی کیلئے مالیہ فراہم کرنے اور قومی سلامتی کے رازوں کو افشاء کرنے کے الزامات ہیں۔