امیٹھی۔ قصبہ امیٹھی محلہ قصیانہ مرکزی مسجد میں ایک جلسہ شہدائے اسلام موضوع سے منعقد کیا گیا۔ جلسہ کا آغاز قاری محمد طاہر نے تلاوت کلام پاک سے کیا اس کے بعد مدرسہ ام سلمہ للبنات کے مہتمم مولانا محمد طاہر ندوی نے جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم کا مہینہ حضرت امام حسین کی عظیم و لازوال قربانی کی یاد دلاتاہے۔ امام نے حق و صداقت کی سربلندی کیلئے نہ صرف قربانی کی بلکہ اپنے خاندان کے معصوم بچوں تک کو شہید کرا دیا اور ہم کو یہ سبق دے گئے کہ باطل کے خلاف کبھی نہ جھکنا۔ مولانا نے کہا کہ حضرت امام حسین اپنے عظیم ترین مذہب کو چھوڑ کر میدان کربلا میں اسلام کی سربلندی کی خاطر ڈٹ گئے اور حق و صداقت کا پرچم بلند کیا۔ ان کا یہ پیغام رہتی دنیا تک قائم رہے گا۔
جلسہ میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔