کابل:افغانستان کے مشرقی حصے کی ایک صوبائی حکومت کے دفتر کے باہر آج ایک خودکش حملہ آور نے ٹرک میں رکھے گئے دھماکہ خیز مواد کو دھماکہ سے اڑادیا جس آٹھ افراد کی موت ہو گئی اور 12 دیگر زخمی ہو گئے ۔
کابل کے قریب واقع لوگار صوبہ کے گورنر کے ترجمان دین محمد درویش نے بتایا کہ جمعرات کو کیے گئے اس دھماکے میں مارے جانے والوں میں تین پولیس اہلکار اور پانچ شہری شامل ہیں۔
دھماکے میں زخمی آٹھ افراد میں سے پانچ پولیس اہلکار ہیں۔لوگار صوبہ کی دارالحکومت پولی عالم کا یہ دھماکے اتنا زبردست تھا کہ مکانوں کی کھڑکیوں کے شیشے 500 میٹر دور جا گرے ۔ حملے کی ذمہ داری طالبان نے لی ہے ۔ حملے کا ہدف نیم فوجی فورس کی یونٹ تھی۔