بہرائچ، 4 جنوری (یو این آئی) مرکزی وزیر اسپات بینی پرساد ورما نے اترپردیش کی حکمراںسماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر ملائم سنگھ یادو پر اور حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا ہیکہ مظفر نگر کے فسادات گجرات فسادات سے بھی زیادہ دردرناک تھے۔مسٹر ورما نے کل رات یہاں نامہ نگاروں سے کہاکہ مظفر نگر فسادات کے بعد ریاستی حکومت نے بے گھر لوگوں کو قبرستانوں کے اوپر عارضی خیموں میں ٹھہرا دیا جہاں نیچے مردے ہیں اور اوپر زندہ انسان۔انہوں نے کہاکہ مظفر نگر میں ایک طرف جہاں بے گھرمعصوم بچوں کی ٹھنڈ سے اموات ہو رہی ہیں وہیں دوسری طرف کیمپوں کو اجاڑا جا رہا ہے جبکہ ایس پی حکومت سیفئی میں کروڑوں روپیہ خرچ کرکے غیرملکی لڑکیوں کے ڈانس دیکھنے میں مست ہے۔ انہوں نے ایس پی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو کی جم کر تنقید کی۔انہوں نے کہاکہ امیٹھی اور رائے بریلی سے جو بھی کانگریس کے خلاف الیکشن میں کھڑا ہوگا اس کی ضمانت ضبط ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ عام آدمی پارٹی سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جیپی) کو خطرہ ہے نہ کہ کانگریس کو، کیونکہ دہلی میں“ آپ” نہ ہوتی تو
بی جیپی حکومت بنا لیتی۔