ہے ۔سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ سدھیر کمار سنگھ نے منگل کو یہاں بتایا کہ 5 دسمبر کی رات چینی سے لدا ٹرک چوری ہوگیا تھا۔ پیر کی رات تیتاوی کے تھانہ انچارج سب انسپکٹر صوبے سنگھ کو اطلاع ملی کی قصبہ بگھرا سے چوری کیا گیا چینی ٹرک مظفر نگر کی جانب سے چوکی لالو کھیڑی کی طرف جارہاہے ۔ اس اطلاع پر چیکنگ کے دوران پولیس نے ٹرک کو روکنے کی کوشش کی تو ڈرائیورٹرک کو چھوڑ کر بھاگنے لگا جسے گرفتار کر لیاگیا۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ڈرائیور گذشتہ سال بھی ایک گاڑی اورتین لاکھ روپئے لے کر فرار ہواتھا۔ نرمانی باشندہ اس چور نے اپنا نام بھی بدل رکھا تھا، گرفتار وسیم کو جیل بھیج دیا گیا ہے ۔Copyright Dailyaag - All Rights Reserved