حیدرآباد: شہر حیدرآباد کی معظم جاہی مارکٹ میں ملاوٹی دالوں کے ذخیرہ کو ضبط کیا گیا ۔ کل رات دیر گئے فوڈ سیفٹی کے افسروں کی ٹیم نے ایک دکان پر چھاپہ مارتے ہوئے بڑے پیمانہ پر تور ’ مسور اور دیگر دالوں میں ملاوٹ کا پتہ چلایا ۔
ان افسروں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ دالیں ریاست کے مختلف اضلاع کے سرکاری ویلفیر ہاسٹلس کے علاوہ بعض دکانات کو سپلائی کی جارہی تھی جس پر نظر رکھی گئی تھی اور اس چھاپہ کے دوران جملہ 70کنٹل ملاوٹی دالوں کو ضبط کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ دکان کے مالک کے خلاف فوجداری معاملہ درج کیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ یہ ملاوٹیں دالیں انسانی صحت کیلئے کافی نقصاندہ ہیں ۔ ان دالوں کو ضبط کرتے ہوئے ان کے نمونے جانچ کیلئے لیب بھیجے گئے اور اس دکان کو مہر بند کردیا گیا۔