بارہ بنکی (نامہ نگار)سماجوادی پارٹی پسماندہ طبقہ سیل کے ذریعہ چندپوری گاؤں میں جلسہ کا انعقاد ہوا۔ جلسہ کی صدارت پسماندہ طبقہ سیل کے صدر یشونت سنگھ یادو نے کی۔ جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی امیدوار راج رانی راوت نے کہا کہ سماجوادی پارٹی ایک خاندان ہے۔ ہم سب کو مل کر ملائم سنگھ یادو وزیر اعظم کے عہدہ تک پہنچانے کا عہد کرنا ہوگا۔ یشونت سنگھ یادو نے کہا کہ بوتھ کی سطح کے لیڈران ہی الیکشن لڑتے لڑاتے ہیں۔ کارکن ہی کامیاب بناتے ہیں اور شکست دلاتے ہیں۔ اس لئے لیڈران کو کارکنان سے ہر ممکن تعاون کرنا چاہئے۔ انہوں نے اپیل کی کہ سماجوادی پارٹی کے ممبران عوام کو صحیح سمت لے جانے کی کوشش کریں۔ سماج میں امن قائم رکھنے کے لئے ہر کارکن کو اپنا اپنا فرض پورا کرنا ہوگاتبھی سماجوادی پارٹی اعلی منزل تک پہنچ سکتی ہے۔ بوتھ سطح کے کارکنوں کے جلسہ کی صدارت گروچن لال یادو اور نظامت رمیش چندر نے کی ۔ جلسہ کو سینئر لیڈر رام ناتھ موریہ ، مولانا سلمان، سریش یادو، نسیم گڈو، وجے راوت، کملیش یادو، رضوان علی، رام سمج یادو، رام ناتھ ورما، ہری رام لودھی، اماکانت
پردھان وغیرہ موجود تھے۔