مئو:اترپردیش میں مئو کے شہر کوتوالی علاقے میں آج صبح موٹرسائیکل سوار دو بدمعاشوں نے اناج کار کاروبار کرنے والے ایک تاجر کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا۔
پولیس کے مطابق گھوسی علاقے کے امیلا کا رہنے والا سنتوش گپتا (30) کی بلیا موڑ پر اناج کی دکان تھی۔ جب صبح وہ دکان کھول رہا تھا تو موٹر سائیکل سوار دو بدمعاشوں نے اسے گولی مار دی اور فرار ہو گئے ۔ زخمی نوجوان کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے سنگین حالت کے پیش نظر اسے وارانسی ریفر کر دیا۔پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے ۔