بھنڈ: مدھیہ پردیش کے ضلع بھنڈ میں مویشیوں کیلئے چارا لینے کھیت گئی ایک نابالغ لڑکی کی دو لوگوں نے اجتماعی عصمت دری کی۔
پولیس نے فرار ملزمین کے خلاف اغوا اور عصمت دری کا معاملہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی ہے ۔
سب ڈویژنل پولیس افسر اونیش بنسل نے آج یہاں بتایا کہ رون تھانہ علاقہ کے گرام تُلا کی رہنے والی نابالغ لڑکی (14) سنیچر کی شام کو مویشیوں کا چارا لانے گھر سے کھیت گئی تھی۔دریں اثنا گاؤں کے ہی دو نوجوانوں نے اسے اغوا کرلیا اور اس کی عصمت دری کی۔
متاثرہ کی رپورٹ پر اس کی طبی جانچ کرانے کے بعد ملزم دنیش بگھیل اور بنٹی بگھیل کے خلاف اغوا اور عصمت دری کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ دونوں ملزمین فرار ہیں۔ پولیس انہیں تلاش کر رہی ہے ۔