بلندشہر: اترپردیش کے بلندشہر ضلع میں کل شام اورنگ آباد اور خورجہ علاقے سے ایک نابالغ ٹیچر اور طالبہ کوبدمعاشوں نے اغوا کرلیا۔پولیس سپرنٹنڈنٹ (سٹی) راجیش کمار نے آج یہاں بتایا کہ اسمائیلا کی رہنے والی 16 سالہ لڑکی جو ایک نجی اسکول میں بچوں کو پڑھاتی ہے ، کل شام وہ چھٹی ہونے کے بعد پیدل گا¶ں لوٹ رہی تھی۔
راستے میں اسمائلا بمبے کے پاس کار سوار نوجوانوں نے اسے اغوا کرلیا۔ لڑکی کے والد نے بادشاہ پور گا¶ں کے ایک نوجوان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے ۔اس سلسلے میں معاملہ درج کرکے پولیس نے دو نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے ۔اس کے علاوہ خورجہ علاقے میں چینی مل کے سپروائزر کی نابالغ بیٹی کو کچھ نوجوان گھر کے پاس سے اغوا کرلے گئے ۔ پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کرکے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے ۔