لکھنؤ:اترپردیش کانگریس کمیٹی کے صدرنرمل کھتری نے اپنے استعفی کی قیاس آرائیوں کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب بھی اپنے عہدے پر برقرار ہیں۔مسٹر کھتری نے آج یہاں یواین آئی سے کہا کہ انہوں نے نہ تو استعفی نہ تو دیا ہے اور نہ ہی ہائی کمان نے ان سے ایسا کرنے کو کہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے ریاستی امور کے انچارج انچارج بنائے گئے غلام نبی آزاد کے لکھنؤ دورے کے وقت ان کی صحت ٹھیک نہیں تھی۔اس لئے وہ ان کے پروگراموں میں شامل نہیں ہوسکے اورکچھ لوگوں نے اس کا غلط مطلب نکال لیا۔انہوں نے کہا کہ وہ کانگریس کے پابند سپاہی ہیں۔ہائی کمان کی ہدایات پر ہر طرح سے عمل کرنے والوں میں سے ہیں۔اسی دوران ذرائع نے بتایا کہ مسٹر کھتری آج سے تین دن تک چلنے والے پرشانت کشور (پی کے )کی میٹنگوں میں بھی وہ ضرورت کے مطابق شامل ہوں گے ۔اس کے بعد کانپور میں منعقدہونے والے پروگرام میں بھی حصہ لیں گے ۔پرشانت کشور انتخابی حکمت عملی بنانے والے ہیں اورکانگریس نے انہیں ریاست میں اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی جیت کو یقینی بنانے کے لئے حکمت عملی بنانے کی ذمہ داری سونپی ہے ۔