گئے ہیں ملزمین کی تلاش میں دہلی اوربہار ٹیمیں بھیجی گئیں ہیں۔ ملزمین بہار کے رہنے والے ہیں اوردہلی میں مقیم ہیں پولیس گروہ کے بارے میں معلوما حاصل کررہی ہے۔ موصولہ خبر کے مطابق برہم پوری تھانہ علاقہ کی شارداسڑک پر سنیچرکو کچھ عورتیں اورایک نوجوان خریداری کررہے تھے ۔ایک عورت دکان پور پہنچی اوراس نے کچھ سامان خریدا۔ عورت نے خاتون کو ایک ہزار کے نوٹ دیادکاندارکو جب شک ہواتواس نے نوٹ کو غور سے دیکھا تو وہ نقلی نوٹ نکلا ۔تاجروں نے ناکہ بندی کرتے ہوئے عورت اورنوجوان کو پکڑلیا اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اوردونوںکو تھانہ بھیج دیاگیا ۔۔پوچھ گچھ کے دوران دونوں نقلی نوٹ سپلائی کرنے والے گروہ کے رکن نکلے ۔ سی او وجے پرتاپ نے بتایا کہ عورت منی وشاہین لکشمی پوراموتیہار بہار کے ر
ہنے والے ہیں ان کے قبضے سے ۴۷ہزار کے نقلی نوٹ برآمد کئے گئے ہیں ۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایاکہ گروہ بیحد شاطر ہیں اوراس کے تقریبا ایک درج اراکان سرگرم ہیں۔گروہ بہار میں رہ کرقرب وجوار کی ریاستوں میں نقلی نوٹ سپلائی کرتاہے۔