پٹنہ: پریورتن ریلی کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کے ڈی این اے پر کئے گئے تبصرہ کے سلسلے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ کرتی آزاد نے آج واضح کیا کہ وزیر اعظم کا تبصرہ صرف وزیر اعلی پر تھا، نہ کہ پورے بہار کیلئے ۔مسٹر آزاد نے مائکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر لکھا ‘وزیر اعلی جی یہ صرف آپ کے ڈی این اے پر تبصرہ تھا، نہ کہ پورے بہار کے ڈی این اے پر۔
آپ اس کی تصدیق اپنے مہاگٹھ بندھن کے ساتھی لالو پرساد یادو سے بھی کر سکتے ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے کیا انہوں نے آپ کو گرگٹ نہیں کہا تھا’۔واضح رہے کہ وزیر اعلی نتیش کمار نے کل وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر مظفرپور ریلی کے دوران ان کے ڈی این اے پر کئے گئے تبصرہ کو بہار کے باشندوں کی توہین قرار دیتے ہوئے اسے واپس لینے کی اپیل کی تھی۔