گورکھپور: طارق انور ومہیش ورما کی مشترکہ قیادت میں عام آدمی پارٹی کارکنان نے ریل کرایہ میں ضافہ اور تمام ضروری اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ کی مخالفت میں مظاہرہ کرتے ہوئے وزیر اعظم کو مخاطب عرضداشت ضلع مجسٹریٹ کو سپرد کرتے ہوئے ریل کرایہ میں اضافہ کو واپس لینے اور گرانی کم کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر سابق ضلع سکریٹری اجے ساہنی نے کہا کہ نریندر مودی نے مہنگائی اور بدعنوانی کو مدعا بناکر اقتدار حاصل کیا۔ لیکن گرانی اور بدعنوانی کم کرنے کے بجائے اس میں اضافہ کرکے ملک کے عوام کو دھوکہ دیاہے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کشن جیسوال نے کہا کہ عام آدمی سے اچھے دن آنے کا وعدہ کرکے مودی نے ووٹ حاصل کیا اب وزیر اعظم گرانی اور بدعنوانی میں اضافہ کرکے ملک کے عوام کو برے دن دکھارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہورہی ہے۔ نریندر مودی نے عوام کے ساتھ جو دھوکہ کیا ہے اس کے لئے انہیں عوام سے معافی مانگتے ہوئے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دینا چاہئے۔ اس موقع پر راجیش پانڈے، امیش چندر وشوکرما، شیش ناتھ پانڈے،جناردن پاسوان، محمد ثاقب ،طارق انور، مہیش ورما کے علاوہ برجیشور دیویدی، ابو خان اور ارون شریواستو وغیرہ موجود تھے۔