سدھارتھ نگر(نامہ نگار) برڈپور واقع بجلی گھرکے ٹرانسفارمر میں آگ لگنے سے برڈ پوراور اس کے اطراف کا پورے علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا ہے۔
مذکورہ بجلی گھر سے برڈپور، ککرہواں، علی گڑھوا، موہانہ، مدھوبنی
ا، غریب پور، مرزاپور، جھنڈانگر، گورا، بجہا کے علاوہ دیگر کئی مواضعات کو بجلی فراہم کی جاتی ہے۔تاریکی کے سبب علاقہ کی عام زندگی بری طرح سے متاثر ہوگئی ہے۔ اسکا سب سے زیادہ اثرتاجروں پر پڑرہا ہے۔ بجلی محکمہ کے ذرائع کے مطابق ۱۰سے۱۵ ؍دنوں تک یہ پریشانی جاری رہے گی۔ اس کے بعد ہی ٹرانسفارمر کو تبدیل کیا جائے گا۔ علاقہ کے باشندگان امتیاز، احمد، عدنان ، محمد عمر ،شبیر اور آلوک وغیرہ نے بجلی محکمہ سے جلد سے جلدٹرانسفارمر کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیاہے۔