دیوریا: اترپردیش کے دیوریا میں بنکٹا اسٹیشن پر آج تین نوجوان ٹرین سے کٹ کر مرگئے ۔پولیس نے بتایا ہے کہ تین نوجوان سنجیو (18) ، راکیش (19)اور پون (18) روز کی طرح دیوریا جانے کے لئے بنکٹا اسٹیشن پر ٹرین پکڑنے جارہے تھے کہ لائن پار کرتے وقت چھپرا سے متھرا جانے والی ٹرین کی زد میں آگئے ۔ تینوں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے لیا ہے ۔