کانپور(نامہ نگار)پنکی علاقے میں ریلوے لائن پرمعمر شخص کی لاش ملنے سے سنسنی پھیل گئی۔ پولیس نے لاش کی شناخت کرنے کے بعداہل خانہ کواطلاع دی۔ اہل خانہ کے مطابق گذشتہ شام معمر شخص کسی کام کے سلسلے میں گھر سے باہر گئے ہوئے تھے اس کے بعد سے وہ لاپتہ ہوگئے۔پنکی کے سرائے نیتاعلاقے کے باشندے رام شنکر کی لاش بھاٹیہ ہوٹل کے پیچھے سے گذرنے والی کانپور دہلی ریلوے لائن پرپڑی ملی۔ہوٹل کے ملازمین اور گائوں کے لوگوں نے لاش کودیکھ کرپولیس کواطلاع دی۔ پولیس نے متوفی کی جیب سے برآمد کاغذات اورموبائل سے شناخت کرنے کے بعد اہل خانہ کواطلاع دی۔پولیس کے مطابق ریلوے لائن پار کرتے ہوئے معمر رام شنکر ٹرین کی زدمیں آگئے اورموقع پرہی موت ہوگئی۔پولیس نے لاش کوپوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔