جموں: پاکستانی فوج نے آج ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن پرعارضی ہندوستانی چوکیوں اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا کر فائرنگ کی جس میں ایک خاتون زخمی ہو گئی ۔
دفاعی ذرائع نے یہاں بتایا کہ پاکستانی فوجیوں نے تڑکے سبزیاں علاقے میں عارضی چوکیوں اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا کر زبردست فائرنگ کی۔ ذرائع کے مطابق سرحد پار سے چھوٹے ہتھیاروں اور مارٹر سے فائرنگ کی گئی۔ ہندوستانی جوانوں نے بھی اسی طرح کے ہتھیاروں سے سخت جواب دیا۔ فائرنگ 0115 بجے سے شروع ہوکر 0300 بجے تک چلی۔ زخمی کی شناخت سبزیاں کی نسیمہ کے طور پر ہوئی۔ اسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا۔