علی گڑھ:علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ویمنس کالج کے ز ولوجی سیکشن میں پروفیسرا نجم آراءکے سانحئہ ارتحال پر کالج میں ایک تعزیتی میٹنگ کا انعقاد عمل میں آیا جس کی صدارت ویمنس کالج کی پرنسپل پروفیسر نعیمہ خاتون نے کی۔پروفیسر انجم آراءکا حال ہی میں دہلی کے ایک ہسپتال میں علاج کے دوران انتقال ہوگیا تھا ۔
وہ58سال کی تھیں۔ پروفیسر آرائ1988ءمیں اسسٹنٹ پروفیسر1998ءمیں ایسو سی ایٹ پروفیسر اور2011میں پروفیسر مقرر ہوئیں۔ 1956ءمیں ضلع سنبھل میں پیدا ہونے والی پروفیسر انجم آراءایس این ہال کی وارڈن بھی رہ چکی تھیں۔تعزیتی میٹنگ میں موجود کالج اساتذہ، طالبات اور ملازمین نے مرحومہ کے لئے مغفرت اور غم زدہ اہالیانِ خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔