اسلام آباد: پاکستان کے اسلام آباد ہائ ¸ کورٹ نے عبد الرشید غازی کے قتل کیس میں سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے خلاف جاری غیر ضمانتی وارنٹ کو منسوخ کردیا ہے ۔
ہائ ¸ کورٹ کے جج امیر فاروق نے سابق صدر کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ کو معطل کرتے ہوئے اس کیس کی سماعت کرنے والی زیریں عدالت کو حکم دیا ہے کہ وہ مسٹر پرویز مشرف کی طرف سے پیش کی گئ ¸ طبی رپورٹ کی بنیاد پر عدالت میں پیشی سے راحت دینے کے لئے ان کی درخواست پر زیر غور لاکر اپنا فیصلہ کرے ۔ واضح رہے کہ زیریں عدالت نے 19 جون کو جنرل پرویز مشرف کو عدالت میں سماعت کے دوران پیش ہونے سے راحت دینے کی ان کی عرضی کو خارج کردیا تھا اور ان کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جار ی کیا تھا۔سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے خلاف یہ معاملہ 2007 میں لال مسجد میں مشتبہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران غازی عبدالرشید اور ان کی ماں کے قتل میں ان کے رول کی وجہ سے درج کیا گیا تھا۔