لندن ……برطانیہ کی ایک ماہر آرٹسٹ نے چاول کے برابرننھے ننھے فن پارے تیار کر کے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا ہے ۔سیڈی کیمبل نامی یہ فن کارہ اس مختصر آرٹ ورک کوتیار کرتے ہوئے ایک فن پارے کو پندرہ دن میں مکمل کرتی ہیں جن کا حجم چند سینٹی میٹر سے زیادہ نہیں ہوتا۔ اپنی نوعیت کے ان انوکھے آرٹ کے نمونوں میں شاخ پر بیٹھے طوطے ، ننھے چوہے ، بندر،تتلیاں ، مچھراور خرگوش کے فن پارے شامل ہیں جنہیں محدب عدسے کے بغیر دیکھنا ممکن نہیں ،انکی خوبصورتی اور نفاست دیکھ کر فن کارہ کی مہارت اور لگن کو داد دئیے بغیر نہیں رہا جا سکتا۔