جمینا:افریقی ملک چاڈ نے دعوی کیا کہ اس کی فوج نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران دہشت گرد گروپ بوکو حرام کے خلاف چل رہی مہم میں اب تک 117 دہشت گردوں کو مار گرایا ہے ۔چاڈ کی فوج کے ترجمان کرنل عظیم بیرمانڈوا نے کہا کہ ھم نے گزشتہ دو ہفتے سے جاری مہم کے دوران بوکو حرام کے 117 دہشت گردوں کو مار ڈالا ہے ۔ اس مہم میں فوج کے دو جوانوں کی بھی موت ہو گئی اور کئی لوگ زخمی ہو گئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اس مہم کے دوران ہم نے ان کی کئی کشتیوں کو تباہ کر دیا اور مختلف ہتھیاروں کو ضبط کیا ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ چھ سال سے علاقے میں بوکوحرام کی دہشت گردانہ کاروائیاں جاری ہیں ۔ چاڈ نے اس سے نمٹنے کے لئے پڑوسی ملک نائجیریا، کیمرون اور نائجر سے فوجیوں کے ساتھ مل کر بوکو حرام کے خلاف مہم شروع کی ہے ۔