ڈھاکہ:بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں سفارتی کوارٹر میں غیر ملکیوں کے درمیان مقبول ایک ریستوران پر آج مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔ پولیس اور عینی شاہدین نے یہ اطلاع دی۔عینی شاہدین نے بتایا کہ ڈھاکہ کے گلشن علاقے میں ان کے گھر کے اطراف سے فائرنگ کی آواز سنی جا رہی ہے ۔
ڈھاکہ میں امریکی سفارت خانہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ فائرنگ کی رپورٹیں آرہی ہیں اور لوگوں کو یرغمال بنائے جانے کی بھی خبریں ہیں۔
ڈھاکہ کے اسپیشل پولس چیف بے نظیر احمد نے کہا کہ 9-8مسلح افراد نے غیر ملکی شہریوں کو اغوا کیا ہے اور ان کی رہائی کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ادھر، وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے کہا ہے کہ ہندوستان ہائی کمیشن کے حکام محفوظ ہیں۔انہوں نے کہا کہ صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے ۔ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پولس نامعلوم مسلح افراد سے بات چیت کی کوشش کر رہی ہے اور یرغمالیوں کو آزاد کرانے کی مہم شروع کر دی گئی ہے ۔