اعظم گڑھ: اترپردیش میں ضلع اعظم گڑھ کے بردا علاقے میں کل رات کار اور ٹرک کی ٹکر میں تین افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔پولیس ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ رات گئے بردا علاقے میں ایک بے قابو ٹرک نے کار کو ٹکر مار دی۔ حادثہ میں کار سوار رویندر، رنگیلا اور راجیش ہلاک اور ایک دیگر زخمی ہوگیا۔ زخمی شخص کو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے ۔