ممبئی (وارتا)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرشمہ کپور ان کی بہن کرینہ کپور بھی اب فلم سازی کے میدان میں قدم رکھنے جارہی ہیں ۔ بالی ووڈ میں اس بات کا ذکر ہے کہ کرشمہ کپور اپنی بہن کرینہ کپور کے ساتھ ملکر ایک پروڈکشن کمپنی کھولنے جارہی ہیں۔ اس فلم کے بینر کے تحت تفریحی فلموں کا پروڈکشن کیا جائے گا۔ اس بینر کے تحت بننے والی پہلی فلم میں کرشمہ کپور اورکرینہ کپور پہلی بار ایک ساتھ اداکاری کرتی نظرآسکتی ہیں۔ واضح رہے کہ بالی ووڈ میں اس سے قبل پریتی زنٹا ، سشمیتا سین ، انوشکا شرما ، شلپا شیٹی ، دیامرزااورلارادتہ بھی اپنا پروڈکشن ہائوس کھول چکی ہیں۔