لکھنؤ(نامہ نگار) کسانوں نے اپنے مطالبات کے سلسلے میں ماگھ میلے میں قومی کیمپ لگانے کی حکمت عملی کو لیکر لکشمن میلہ میدان میں دھرنے کے ساتھ یونین کا جلسہ کیا۔ بھارتیہ کسان مزدور یونین نے کسانوں کے مسائل کو لیکر جمعرات کو لکشمن میلہ میدان میں یک روزہ دھرنے کے ساتھ ماگھ میلے میں قومی کیمپ لگانے کی حکمت عملی بنائی ۔ اس موقع پر تنظیم کے صدر کنور دھنجے سنگھ نے دھرنے کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے باشندوں خاص کر کسان مزدوروں وخواتین ونوجوانوں میں قوم کے تئیں بیداری پیدا کرنے کیلئے بھارتیہ کسان مزدور یونین نے ایک مرتبہ پھر نئی امنگ بھری ہے اس کے علاوہ کسانوں ومزدوروں کو اپنے حقوق اور ذمہ داریوں کا علم پیدا کرانے کیلئے بھارتیہ کسان مزدور یونین نے ماگھ میلہ پریاگ پریڈ گرائونڈ میں چھ جنوری سے دس جنوری تک گذشتہ کئی برسوں سے لگنے والے قومی کیمپ میں آٹھ ونو جنوری کو مزدور مہا سمیلن کا اہتمام ہونا ہے اس مہا سمیلن میں ملک کے
گوشے گوشے سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں کسانوں ومزدور وخواتین ، نوجوانوں اور لڑکیوں کی آمد بس ٹریکٹر وبیل گاڑی سے ہوگی۔تنظیم کے صدر کنور دھنجے سنگھ نے سب سے پہلے کسانوں کے مطالبات کو لیکر حکومت کو انتباہ دیا ہے انہوںنے کہا کہ کسان اپنے حق کیلئے نہ صرف جائے دھرنا تک پہنچے گا بلکہ ملک وریاست میں جاکر بھی اپنے حق کی لڑائی لڑنے پر مجبور ہوگا۔ وقت رہتے حکومت کو کسانوں کے مسائل کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اس کا تصفیہ کرنا چاہئے۔