نئی دہلی:اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے آج کہا ہے کہ کشمیری نوجوان پتھر پھینک کر اپنے ہاتھوں میں کتاب اور قلم اٹھا لیں ۔ وزیر موصوف نے ٹویٹ کیا ہے کہ کشمیری نوجوان سلامتی فورس پر پتھر پھینکنے کے بجائے اپنے ہاتھوں میں کتابوں اور قلم اٹھا لیں ۔
اس طرح وہ جتنا زیادہ تعلیم حاصل کریں گے اتنا بہترروزگار پائیں گے ۔ پتھر اٹھا کر تعلیم حاصل نہیں کی جاسکتی ، اس کے لئے قلم اٹھانا ہوگا۔ انہوں نے کشمیری نوجوان نبیل احمد وانی کے بی ایس ایف میں بھرتی کے امتحان میں ٹاپ کرنے اور سرحد کی حفاظت کے لئے اسسٹنٹ کمانڈر منتخب کئے جانے پر یہ ٹویٹ کیا ۔مسٹر نائیڈو نے کہا کہ یہ جان کر انہیں خوشی ہوئی کہ اودھم پور کے نبیل احمد وانی نے بی ایس ایف کے افسروں کے انتخاب کے امتحان میں ٹاپ کیا ہے ۔