اداکارہ لِز ہرلی نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے. ہالی وڈ کی معروف اداکارہ لز ہرلی اور سابق امریکی صدر بل کلنٹن کی ایک فینسی ڈریس پارٹی میں لی گئی تصاویر ان دنوں برطانوی اخبارات کی سرخیوں کا موضوع بنی ہوئی ہیں۔ اس سے پہلے لز ہرلی کے سابق بوائے فرینڈ ہالی وڈ کے اداکار ٹام سائزمور نے ایک انٹرویو کے دوران لز ہرلی اور کلنٹن کے درمیان مبینہ معاشقے کی بات کہی تھی۔
لز ہرلی نے اس خبر کی تردید کی ہے کہ صدر کلنٹن کے دورِ صدارت میں ان دونوں کے درمیان ایسا کوئی تعلق تھا۔ ان خبروں کے بعد صحافیوں نے ان کی نو سال پرانی تصاویر نکالیں او تحقیقات شروع کر دیں۔
یاد رہے کہ یہ سکینڈل ایسے وقت سامنے آیا ہے جب اطلاعات کے مطابق بل کلنٹن کی اہلیہ اور سابق امریکی وزیرِ خارجہ ہیلری کلنٹن 2016 کے صدارتی انتخابات لڑنے کی تیاری کر رہی ہیں۔
برطانوی ٹیبلوئڈ اخبار ’ڈیلی سٹار‘ کے مطابق لز ہرلی نے اپنے سابق بوائے فرینڈ ٹام سائزمور کے ان الزامات کو ’مضحکہ خیز حماقت‘ اور ’مکمل طور پر جھوٹ‘ قرار دیا ہے۔
یاد رہے کہ یہ خبر ایسے وقت آئی ہے جب اطلاعات کے مطابق بل کلنٹن کی اہلیہ اور سابق امریکی وزیرِ خارجہ ہیلری کلنٹن 2016 کے صدارتی انتخابات لڑنے کی تیاری کر رہی ہیں
یاد رہے کہ اداکارہ لِز ہرلی کا آسٹریلین کرکٹر شین وارن اور برطانوی اداکار ہیو گرنٹ کے ساتھ معاشقہ چلتا رہا ہے۔
ان کی شادی 2007 میں بھارتی کارباری شخصیت ارون نیئر کے ساتھ ہوئی تھی مگر 2011 میں انہوں نے طلاق لے لی تھی۔
اس کے علاوہ لِز ہرلی نے ایک امریکی ویب سائٹ کے خلاف قانونی کارروائی کی بات بھی کہی ہے۔
اس ویب سائٹ نے فلم ’سیونگ پرائیویٹ رائن‘ کے اداکار ٹام سائزمور کے انٹرویو کا ٹیپ عام کیا تھا۔