ممبئی۔ ( یو این آئی) بالی ووڈ کی باربی گرل کٹرینہ کیف کی دو فلمیں اس سال باکس آفس پر آپس میں ٹکرا سکتی ہیں ۔ سلمان خان کو لے کر“ ایک تھا ٹائیگر ” بنا چکے کبیر خان اب سیف علی خان اور کٹرینہ کیف کے ساتھ فلم “فینٹم ” بنا رہے ہیں۔ پہلے یہ فلم اس سال ۱۵؍ اگست کو ریلیز ہونی تھی لیکن اب کہا جارہا ہے کہ یہ فلم ۲؍ اکتوبر کو ریلیز ہوگی ۔دواکتوبر کو ہی کٹرینہ کیف کی ایک اور فلم “بینگ بینگ ” ریلیز ہو سکتی ہے ۔ ایسی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ بینگ بینگ ہالی وڈ فلم نائٹ اینڈ ڈے پر مبنی ہے ۔ نائٹ اینڈ ڈے میں ہالی ووڈ کے مشہور اداکار ٹام روزاور کیمرن ڈیاز نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ سدھارتھ آنند کی ہدایت میں بنی فلم بینگ بینگ میں کٹرینہ کیف کیساتھ ریتک روشن مرکزی کردار میں ہیں۔ اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ فینٹم یا بینگ بینگ میں سے ناظرین کس فلم کو زیادہ دیکھتے ہیں۔