لکھنؤ۔(نامہ نگار)کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی میںاب یونانی اور ہومیوپیتھ کی بھی دوائیں مل سکیںگی ۔ کیمپس میں آیوش کلینک شروع ہوگئی ہے۔یہ کلینک او پی ڈی بلڈنگ میں چلے گی ۔ کے جی ایم یو میں آیووید کنسلٹینٹ ڈاکٹر سنیت کمار مشرا نے بتایا کہ بدھ اور جمعہ کو دو دن کلینک چلے گی ۔کلینک صبح ۹سے
دوپہر ۲بجے تک چلے گی ۔ کوئی بھی مریض او پی ڈی میں علاج کے لئے رابطہ قائم کرسکتاہے۔