ہاپوڑ(نامہ نگار)گڑھ مکتیشور کے کھادر علاقے میںلگ رہے کارتک پورنماگنگامیلے میں عقیدت مندوں کابھینسا بگی ، ٹریکٹر ٹرالی اور دیگر گاڑیوںسے پہنچنے کاسلسلہ جاری ہے۔عقیدت مندوں کی تعداد ورز بروز بڑھتی جارہی ہے ۔گنگاکے ریتیلے میدان میں آباد خیموں کاشہر ایک الگ ہی منظر پیش کررہا ہے ۔میلے کے مقام پرتیاریاں پوری کرنے کیلئے افسران خیمہ زن ہیں ۔اس کے باوجود میلے کی تیاریاں اصل اشنان سے پہلے پوری ہوتی نظرنہیں آتی ہیں۔ مہابھارت کے دور سے گڑھ مکتیشور علاقے کے کھادرعلاقے میں ہرسال لگنے والے گنگامیلے میں کافی بھیڑ ہوتی ہے ۔آج کل وہاں کافی چہل پہل نظرآرہی ہے۔ میلے میں مختلف ریاستوںسے آکردکانیں لگاتے ہیں۔