ویلنگٹن۔اوپنر مارٹن گپٹل کے ناٹ آؤٹ ڈبل سنچری کے بعد ٹرینٹ بولٹ کی طوفانی گیند بازی سے نیوزی لینڈ نے آج یہاں ویسٹ انڈیز کو 143 رنز سے شکست دے کر ساتویں بار آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔گپٹل نے نیوزی لینڈ کی جانب سے ناٹ آئوٹ 237 رن کی بہترین انفرادی اننگز کھیلی جس سے ٹیم نے چھ وکٹ پر 393 رن کا بڑا اسکور کھڑا کیا جو ورلڈ کپ میں اس کا سب سے بہترین اسکور ہے۔ اس سے پہلے نیوزی لینڈ نے 2007 ورلڈ کپ میں کینیڈا کے خلاف گراس الیٹ میں پانچ وکٹ پر 363 رن بنائے تھے۔گپٹل نے 163 گیندوں کی اپنی اننگز میں 24 چوکے اور 11 چھکے مارے۔ وہ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں ڈبل سنچری جڑنے والے نیوزی لینڈ کے پہلے اور دنیا کے پانچویں بلے باز ہیں۔ ان کی یہ اننگز ون ڈے کرکٹ میں ہندوستان کے روہت شرما 264 رنز بعد دوسری بہترین انفرادی اننگز اور ورلڈ کپ کی بہترین اننگز ہے۔اس کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم بولٹ 44 رن پر چار وکٹ کی دھاردار بولنگ کے سامنے 30۔ 3 اوور میں 250 رن پر سمٹ گئی۔ ٹیم کی جانب سے جارحانہ بلے باز
کرس گیل نے 33 گیندوں میں 61 رن بنائے جبکہ کپتان جیسن ہولڈر نے 26 گیند میں 42 رن کی اننگ کھیلی لیکن یہ ناکافی تھا۔ ٹم سائوتھی اور ڈینیل ویٹوری نے بھی دو دو وکٹ حاصل کئے۔نیوزی لینڈ اب 24 مارچ کو آکلینڈ کے ایڈن پارک میں ہونے والے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ سے بھڑیگا اور دونوں ہی ٹیمیں پہلی بار فائنل میں جگہ بنانے کی کوشش کریں گی۔بولٹ نے آغاز میں ہی ویسٹ انڈیز کے ٹاپ آرڈر کو تباہ کر دیا۔ اس تیز گیند باز نے اننگز کے دوسرے اوور کی دوسری گیند پر ہی جانسن چالرس 03 کے وکٹ اکھاڑ دیے۔گیل نے سائوتھی کی مسلسل گیندوں پر چھکا اور چوکا لگایا۔ لیڈل سمنس 12 نے بھی بولٹ کی گیند کو چھ رن کیلئے بھیجا لیکن اگلی ہی گیند پر دوسری سلپ میں گپٹل کو کیچ دے بیٹھے۔
اس سے پہلے نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل نے 237 رنز کی اننگز کھیل کر کئی ریکارڈز بنائے جس میں کیوی سائیڈ سے پہلی بار ڈبل سنچری بھی شامل ہے جبکہ ورلڈ کپ میں کسی کھلاڑی کا سب سے زیادہ انفرادی اسکور اور دوسری بار ڈبل سنچری ہے ، اس سے قبل اسی ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کے کریس گیل نے زمبابوے کے خلاف 215 رنز بنائے تھے ۔نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو مارٹن گپٹل اور برینڈن میکلم نے تیز آغاز کیا مگر اس کی پہلی وکٹ 5ویں اوور میں صرف 27رنز پر گری۔اس کے بعد کین ویلیمسن اور گپٹل نے 62رنز کی پارٹنر شپ کھیل کر اسکور 89رنز تک پہنچایا مگر 16ویں اوور میں ولیمسن 33رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔اس کے بعد روز ٹیلز کھیلنے آئے جنہوں نے مارٹن گپٹل کے ہمراہ نیوزی لینڈ کو مستحکم پوزیشن تک پہنچایا، دونوں نے 143رنز کی پارٹنر شپ بنائی مگر پھر 39ویں اوور میں 232 کے مجموعی اسکور پر ٹیلر بھی رن آؤٹ ہو گئے انہوں نے 92گیندوں پر 42 رنز بنائے جو کہ اننگ میں گپٹل کے بعد کسی کھلاڑی کا بڑا اسکور تھا۔ان کے بعد کورے انڈریسن 15رنز، گرانٹ ایلوٹ 27 اور لوکے رونچی 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔البتہ دوسرے اینڈ پر گپٹل نے وکٹ کو محفوظ رکھا اور 35ویں اوور کے بعد تیز کھیلنا شروع کر دیا۔مارٹن گپٹل نے 273رنز صرف 163 گیندوں پر بنائے جبکی اس اننگ میں انہوں نے 11 چھکے اور 24 چوکے لگائے ۔نیوزی لینڈ نے آخری 15 اوورز میں 206 رنز اسکور کیے ۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جرمی ٹیلر نے 7اوورز میں 71 رنز دے کر 3 جبکہ اینڈریو رسل نے 10 اوورز میں 96 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں ۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کے مدمقابل آئے گی۔26مارچ کو سڈنی میں کھیلا جانے والا دوسرا سیمی فائنل میزبان آسٹریلیا اور دفاعی چمپئن ہندوستان کے درمیان کھیلا جائے گا ۔آئی سی سی ورلڈ کپ 2015 کے کوارٹر فائنل میں نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 393 رنز کا مجموعہ اب تک کے تما م ورلڈ کپ ٹورنامینٹس کے ناک آؤٹ مراحل کا سب سے بڑا اسکور ہے ۔اس سے قبل یہ ریکارڈ آسٹریلیا نے ورلڈ کپ 2003 کے فائنل میں ہندوستان کے خلاف 359 رنز بنا کر اپنے نام کیا تھا۔ورلڈ کپ کے چوتھے کوارٹر فائنل میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سب سے زیادہ رنز بنانے والے نامور بلے باز مارٹن گپٹل نے 24 چوکوں اور 11 چھکوں کی مدد سے 237 رنز بنائے جو اب تک کے تمام ورلڈ کپ ٹورنمنٹس کی سب سے بڑی اننگ کھیلنے کا اعزاز ہے ۔جارحانہ بلے باز مارٹن گپٹل اب تک کے بین الاقوامی ایک روزہ میچ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر فائز ہیں جبکہ ہندوستان کے روہت شرما 264 رنز کے ساتھ سرِ فہرست ہیں۔کیوی اوپنر نے 237 رنز کی ناقابلِ شکست اننگ میں 24 چوکے لگائے جس کی بنا پر بین الاقوامی ایک روزہ میچ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے بازوں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔یاد رہے کہ ایک روزہ میچ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے کا اعزاز 33 چوکوں کے ساتھ ہندوستانی بلے باز روہت شرما کے پاس ہے ۔ہندوستان کے ہی سچن تندولکر اور وریندر سہواگ 25 ، 25 چوکوں کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں، سری لنکا کے سنتھ جے سوریہ 24 چوکوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔