پتھل گاوں چھگ:جش پور ضلع میں کانسابیل جنگلاتی علاقہ کے سیمرکچھار گاوں میں آج صبح سویرے جنگی ہاتھیوں کے جھنڈ نے ایک گاوں والے کو کچل کرمار ڈالا اور درجن بھر گھروں کو تہس نہس کردیا۔پتھل گاوں جنگلاتی سب ڈویزنل افسر وی کے ساہو نے یو این آئی کو بتایا کہ گزشتہ تین دنوں سے جنگلی ہاتھیوں کے جھنڈ نے پتھل گاوں علاقہ میں ہنگامہ مچا رکھا ہے ۔ ہاتھیوں کے اس جھنڈ نے گاوں کے درجن بھر گھروں کو تہس نہس کرنے کے ساتھ ساتھ کافی بڑے زمینی حصہ میں فصل کو بھی نقصان پہنچایا ہے ۔