متھرا، 12نومبر (یو این ائی) یوپی کے متھرا ضلع کے سریر علاقہ میں کل دیر رات دہلی سے آگرہ کی طرف جارہی رودویز کی ایک بس حادثہ کا شکار ہوجانے سے ایک مسافر کی موت ہوگئی اور دس دیگر زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق سریر علاقہ میں یمنا ایکسپریس وے پر ایک ٹرک کا ٹائر پھٹ گیا اور اس کے پیچھے چل رہی بس بے قابو ہوکر اس سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں بس پر سوار ایک شخص کی موت ہوگئی اور دس زخمی ہوگئے۔ حادثہ رات تقریباً ایک بجے پیش آیا۔زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے جہاں دو کی حالت نازک ہے۔