ڈبلن ۔ 21 مارچ (یو این این) آئر لینڈ کے سب سے زیادہ فعال آتش فشاں کے لاوا کے اخراج کا خطرہ، پیکلاکا آتش فشاں پہاڑ جو کہ آئر لینڈ کے سب سے زیادہ خطرناک آتش فشاؤں میں سے ایک ہے کے شمال کی طرف سے پھیلنے کے امکانات ظاہر کئے جا رہے ہیں۔
جی پی ایس کے مطابق اس وقت پیکلا کے آتش فشاں پہاڑ میں 2000ء میں ہونے والے اخراج سے بھی زیادہ لاوے کی تعداد موجود ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف آئر لینڈ کے جیو فزکس کے شعبے کے سربراہ انرسن نے کہا ہے کہ پیکلے کا آتش فشاں بہت جلد پھٹنے والا ہے جبکہ آئر لینڈ کے جیوسائنٹسٹس ہر وقت اس خطرے پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ 2006ء میں درمیانی درجے کے زلزلے کے بعد سائنس دانوں نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ پیکلا میں مزید لاوا جمع ہو رہا ہے جبکہ ذرائع کے مطابق پچھلے 1200 سالوں میں یہ آتش فشاں 20 فیصد پھٹ چکا ہے۔
آخری بار 26 جنوری 2000ء کو یہاں سے لاوے کا اخراج شروع ہوا تھا جو تقریباً دو ہفتوں تک جاری رہا۔