نئی دہلی:مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ ہندستان دہشت گرد تنظیموں کی طرف سے اپنی سیکورٹی کو لاحق خطرات سے پوری طرح واقف ہے ، ساتھ ہی انھوں نے شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے خلاف متحد ہوکر لڑنے کی بات کہی۔مسٹر راج ناتھ نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ پر ایشیائی ممالک کی کانفرنس سے الگ صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں کہا کہ دولت اسلامیہ سے صرف ایک ملک کو نہیں بلکہ پوری دنیا کو خطرہ لاحق ہے ۔ہندستان میں سیکورٹی کے بندوبست کے بارے میں انھونں نے کہا کہ“ہم نے سیکورٹی کے وہ سارے بندو بست کئے ہیں جو کسی ملک میں ہوتے ہیں۔ سیکورٹی ایجنسیاں ہندستان میں کسی ناخشگوار واقعہ کو روکنے کے لئے تمام اقدامات کررہی ہیں۔”دنیا میں عدم رواداری کے بڑھتے ہوئے رجحان کے بارے میں پوچھے جانے پر انھوں نے کہا کہ“ دنیا کے بارے میں کچھ کہنا بہت مشکل ہے لیکن ہمارے ملک میں عدم رواداری کا وجود نہیں ہے ۔”