قاہرہ: خونخوار ددہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) نے آج کچھ غیرملکی شہریوں کی تصاویر جاری کرکے یہ دعوی کیا کہ یہ بنگلہ دیش کی راجدھانی ڈھاکہ کے ایک ریستوراں میں ہوئے حملے میں مارے گئے افراد کی تصاویر ہیں۔
تنظیم کی خبررساں ایجنسی اعماق نے ڈھاکہ ریستوراں میں مارے گئے غیرملکی شہریوں کی تصاویر جاری کی ہیں۔ آئی ایس نے کہاکہ یہاں 24 افراد مارے گئے ہیں۔ حالانکہ بنگلہ دیش کی پولیس نے کہاکہ اس حملے میں دو پولیس افسر ہلاک اور کم از کم 20 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
آئی ایس نے دعوی کیا ہے کہ کئی لوگ اب بھی ان انکے قبضے میں ہیں۔ حالانکہ اس علاقے میں آئی ایس کے اہم حریف القاعدہ نے بھی اس کی ذمہ داری لی ہے لیکن سرکاری طور پر اس کی توثیق نہیں ہوسکی ہے ۔
ریپڈ ایکشن بٹالین کنٹرول روم کے ایک افسر نے کہاکہ یرغمالیوں میں اٹلی اور ہندستان کے شہری شامل ہیں۔