نئی دہلی: آئی سی آئی بینک نے آج اپنا پہلا مکمل خود کار ڈیجیٹل لاکر پیش کیا ہے۔ جو صارفین کےلئے ہفتہ کے آخری دنوں اور بینک کے کام کے وقت کے بعد بھی دستیاب ہوگا۔ آئی سی آئی سی آئی بینک نے ایک بیان میں کہا کہ اسمارٹ والٹ نام سے ایک لاکر کی سہولت پیش کی ہے جس میں بایومیٹرک اور پن تصدیق نظام اور ڈیبٹ کارڈ سمیت کثیر جہتی تحفظاتی نظم ہے۔
بینک صارف بغیر ملازم مداخلت کے اس کا استعمال کر سکتے ہیں۔ آئی سی آئی سی کی منیجنگ ڈائرکٹر اور چیف کارگزار چندا کوچر نے آج یہاں اسے متعرف کراتے ہوئے کہا کہ اسمارٹ والٹ کے ذریعہ ہم صارفین کو بے حد الگ، زیادہ آسان اور جدید ترین سہولیات سے آراستہ بینک برانچ کا تجربہ فراہم کرانے کی کوشش کر رہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسمارٹ والٹ میں محفوظ والٹ تک پہنچ بنانے کے لئے روبوٹک تکنیک کا استعمال ہوتا ہے۔ صارفین کو اپنی سہولت کے مطابق کسی بھی وقت اپنے لاکر کا استعمال کرنے میں مدد ملے گی۔ ڈیجیٹل لاکر کی فیس کے بارے میں سوال کئے جانے پر کوچر نے کہا کہ لاکر دو تین الگ الگ قسم کے ہیں اور فیس کا انحصار اس کے مطابق ہی ہوگا۔ ساتھ ہی رئیل اسٹیٹ کی لاگت کی بنیاپر مختلف شہروں میں لاکر کی فیس منحصر ہوگی۔ کوچر نے دہلی میں اس سہولت کو متعارف کراتے ہوئے کہاکہ آنے والے وقت میں ڈیجیٹل لاکر کی سہولت زیادہ بڑے پیمانے پر پیش کی جائے گی۔